• news

قومی ہاکی کھلاڑیوں کی اکثریت  کا فٹنس لیول غیرمعیاری قرار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی کھلاڑیوں کی اکثریت کا فٹنس لیول غیرمعیاری قرار دیدیا گیا ہے۔سنٹرل کنٹریکٹ پیش کر نے سے قبل پی ایچ ایف نے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کا اہتمام کیا تھا، سنٹرل کنٹریکٹ کو پی ایچ ایف نے فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس کیمپ میں صرف12 کھلاڑی فٹنس کے مقررہ معیار کے قریب پہنچ سکے، ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ سیکرٹری پی ایچ ایف کو بھجوائیگی۔قومی سلیکشن کمیٹی نے32کھلاڑیوں کوفٹنس کیمپ میں بلایا تھا، 20 کھلاڑی مکمل طور پر فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے، فٹنس مسائل سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ فیڈریشن کرے گی۔ ٹیم انتظامیہ 12 پلیئرزکیساتھ دیگر 8 قدرے بہترکھلاڑیوں کو ایک موقع دینے کی درخواست کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن