مکران کو بجلی کی فراہمی بحالی‘ ایرانی سفیر کے شکر گزار‘ حماد اظہر
اسلام آباد(نا مہ نگار) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ میری درخواست فوری قبول کرنے اور مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی بحال کرنے پر میں پاکستان میں ایران کے سفیرِ محترم کا شکرگزار ہوں۔ اس دوران ہم ان علاقوں کو قومی گرڈ سے جوڑنے کے منصوبے کی تاریخِ تکمیل بھی مزید قریب لا رہے ہیں اپنے ایک ٹوئیٹ میں حماد اظہر نے کہاکہ ایران سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو بجلی درآمد کا معاملہ مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، فوری طور پربجلی کی صورتحال معمول پرلانے پرایرانی سفیر کے شکرگزارہیں حماد اظہر نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں بجلی کی ترسیل کے اس میںصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔