• news

لال حویلی کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آٹھ سالہ بچہ زخمی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ اور سیاسی مرکز لال حویلی کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے ایک آٹھ سالہ بچہ زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ترجمان لال حویلی نے بتایا کہ زخمی بچے کا نام انس علی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے لال حویلی کے باہر رواں ہفتے فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے 23 نولائی کو بھی ایک نامعلوم گولی لال حویلی کے باہر فائر کی گئی تھی جمعہ کی شام ہونے والی فائرنگ کے وقت وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد لال حویلی میں موجود نہیں تھے پولیس ترجمان نے بتایا کہ بچہ انس علی اپنے والد کی ریڑھی کے پاس لال حویلی کے سامنے کھڑا تھا جو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا سینئر افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں زخمی بچے کی بھی عیادت کی مزید تفتیش ہو رہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن