• news

پاک فضائیہ کے 2 افسروں کی ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاک فضائیہ کے 2 ائیر آفیسرز کی ائری مارشل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی۔ ترجمان کے مطابق ترقی پانیوالوں میں ائیر مارشل ذوالفقار احمد قریشی ، مغیث افضل شامل ہیں۔ ائیر مارشل ذوالفقار احمد قریشی کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں کمانڈنٹ تعینات رہے۔ ائیر مارشل مغیث افضل ڈی جی سیکورٹی تعینات رہے۔ ائیر مارشل مغیث افضل ائیر آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن ائیر کمانڈ بھی تعینات کر دیا گیا۔ ائیر مارشل ذوالفقار احمد قریشی کو ہلال امتیاز (ملٹری ) سے نوازا جا چکا ہے۔ ائیر مارشل مغیث افضل کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن