• news

صدر نے سندھ‘ پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ اور پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175A کے تحت ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی۔ صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس مسز راشدہ اسد، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی کے ناموں کی منظوری دی۔ جبکہ پشاور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ، جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس وقار احمد کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن