صادق سنجرانی کی ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے پارلیمنٹ ہاوس ملاقات
اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی روابط، تجارتی تعاون اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کوشاں ہیں چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ایران کے سفیر نے چیئر مین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیا ن دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔