• news

ٹیکس سے متعلق بڑے شہروں میں آگاہی مہم شروع کی جائے: صدر مملکت

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ٹیکس کے حوالے سے بڑے شہروں میں آگاہی مہم شروع کی جائے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی ٹیکس محتسب کے زیرِ اہتمام ٹیکس دہندگان کی آگاہی کیلئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اخوت اور انکساری معاشرے کو مستحکم کرنے کے اہم اصول ہیں۔ اسلامی اقدار میں احتساب مؤثر انداز سے نمایاں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس جمع کرنے والا ادارہ ہے۔ حکومت نے ٹیکسیشن نظام کی بہتری کیلئے کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو عصر حاضر کے نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن