کوئٹہ: ڈیم تعمیر میں خورد برد‘ بلدیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر‘ اسسٹنٹ انجینئر گرفتار
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) اینٹی کرپشن نے کارروائی کر کے کوئٹہ میں محکمہ بلدیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ انجینئر کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق دونوں افسران کو ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں خورد برد پر گرفتار کیا گیا۔ سپشین میں ڈیموں کی تعمیر میں کرپشن کے ٹھوس شواہد ملے۔ سپشین میں کربلا اور ملیزئی کے علاقوں میں 2 ڈیمز بنائے جانے تھے۔ ملیزنی میں ڈیم بنا دیا گیا۔ کربلا میں ڈیم بنایا ہی نہیں۔ ادائیگی کر دی گئی۔ بدعنوانی کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر‘ اسسٹنٹ انجینئر‘ ٹھیکیدار اور مزید 3 ملزمان نامزد ہیں۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔