• news

گوجرانوالہ: ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ‘ اہل علاقہ کا پولیس پر تشدد‘ وردیاں پھاڑ دیں 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ملزمان کی گرفتاری کے دوران 35افراد کے قریب مرد اور عورتوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا۔ سرکاری وین کو توڑ دیا۔ اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔ تھانہ واہنڈو پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے نت کالر پہنچی کہ گرفتاری کے دوران ملزمان عبداللہ خالد، سعد علی، فہد علی، بلال احمد، سہیل، وحید، ظہیر احمد، عمر فاروق، عبدالرحمن، محمد عمران، انس، کامران، عطاء اللہ، خالد محمود، سعید اختر، خاور محمود، امجد فاروق اور 35افراد جن میں عورتیں بھی شامل تھیں مسلح ڈنڈوں سوٹے لیکر پولیس پر حملہ آور ہو گئے۔ پولیس وین کو توڑ ڈالا اور کانسٹیبلان کی وردیاں پھاڑ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن