امیر قطر نے پہلی بار پارلیمانی انتخابی قانون کی منظوری دے دی
دوحہ (اے پی پی) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے پہلی بار پارلیمانی انتخابی قانون کی منظوری دے دی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ اس قانون کے تحت قطر میں قانون ساز اسمبلی کے پہلے انتخابات اکتوبر میں ہوں گے۔ نئے قانون میں مجلس شوری کے ارکان کے انتخاب کا حق ہر اس شخص کو دیا گیا ہے جو قطر کا حقیقی شہری ہو اور اس کی عمر18 برس ہو چکی ہو۔