• news

 امریکی ماسک اور ویکسی نیشن کے عمل کو سیاست کی نذر نہ کریں:جوبائیڈن

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی ماسک پہننے اور ویکسی نیشن کے عمل کو سیاست کی نذر نہ کریں، کورونا ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ریاست کا نہیں زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاو کے خلاف اقدامات تیز کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے، کاروبار اور اسکولوں کو بند کرنے سے بچانے کے لیے ہمارے پاس اقدامات موجود ہیں، ابھی ہم مکمل طور پر کورونا کے خطرے سے باہر نہیں نکلے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غیر ویکسین شدہ افراد کو دفتروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن