• news

فیروز والا:چوری ڈکیتی اورراہزنی کی 8وارداتیں‘مزاحمت پر 2افراد زخمی

 فیروز والا(   نامہ نگار) ڈکیتی چوری اور  راہزنی کی آٹھ وارداتوں میں  ڈاکوؤں کی لوٹ مار ڈاکوؤں نے مزاحمت کار دو افراد کو زخمی کردیا بتایا گیا  ہے۔ نواحی گاؤں آمبہ کالیہ میں 4 ڈاکوؤں نے زمیندار آصف گجرعرف بھولا کے ڈیرئے میں گھس کر 99لاکھ روپے نقدی اور35تولہ طلائی زیور لوٹ لیا اور نوکر کی ٹانگ میں گولی مار دی۔چھینوں والی میں ڈاکوؤں نے بلال نامی نوجوان سے نقدی، موبائل چھین لیا ۔جی ٹی روڈ پر رانا ٹاؤن کے قریب ڈاکو ؤںنے چار افراد اکرام خان اس کے بھائی جبران خان اور دیگر افراد فیضان اور حسن علی کو روک کر لوٹ لیا ۔ڈاکوؤں نے 2افراد کو تشدد کا نشانہ بنایاتھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں ساجد سے نقدی و موبائل ،فتح پوری سٹاپ کے قریب تین مسلح افراد منظور نامی تاجر سے 80ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل و موبائل ، تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ گھنگ روڈ گلی نمبر3میں 4مسلح کار سوار ڈاکوؤں نے تاجر ذیشان سیال کے گھر میں گھس کر آٹھ لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات، تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ الف ٹاؤن میں 3 ڈاکوؤں نے تاجر کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات لوٹ کر فرار،فیروز والا کے علاقہ میں نامعلوم چور ندیم کے گھر کے باہر سے اس کی موٹر سائیکل، صدر مرید کے کے علاقہ کھٹیالہ ورکاں چوکی کے باہر سے نا معلوم چور سائل کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ 

ای پیپر-دی نیشن