• news

گلگت سے آنیوالے ذہنی معذور بچے سمیت 3گمشدہ ورثاء کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)گلگت سے علاج معالجہ کے لیے میو ہسپتال آنے والا ذہنی معذور گمشدہ بچہ مل گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او داتا دربار اور گوالمنڈی نے مشترکہ کارروائی کر کے ٹیم کے ہمراہ بچے کو تلاش کیا۔بچے کی تلاش کے لیے مساجد میں اعلانات اور وائرلیس کالز اور سوشل میڈیا سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔جدید خطوط پر استوار لاہور پولیس اپنے ٹارگٹ میں کامیاب ہو گئی،پولیس کے  مطابق بچے کو بحفاظت تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔گلگت سے آئے پردیسی اپنے بیٹے کے ملنے پر خوشی سے نہال ہو گئے۔ علاوہ ازیں 7سال کی ارم اور 25سال کے ارسلان سکندر تلاش کرکے ورثاء کے سپرد کیا گیا ہے۔ستوکتلہ میں 7 سالہ گمشدہ بچی ارم گھر سے نکلی اور راستہ بھٹک گئی تھی۔یکی گیٹ میں ارسلان سکندر گھریلوناراضی کی وجہ سے بغیر بتائے گھر سے چلا گیاتھا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) منصور امان نے کہا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی کرایا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن