• news

جسٹس قاضی فائز عیسی کی کرونا کے باعث طبیعت ناساز، نجی ہسپتال منتقل 

اسلام آباد(نا مہ نگار)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی کرونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی۔ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسی کو علاج کیلئے راولپنڈی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ہسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے، ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد ان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ جسٹس فائز عیسی اور ان کی اہلیہ چند روز قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن