دوسرا ٹی ٹونٹی:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے دی
بارباڈوس( سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو سات رنز سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان نے مقررہ اوورز میں7 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔محمد رضوان 46 اور کپتان بابر اعظم 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 اور ڈیوائن براوو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 150 رنز بناسکی۔ چار میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔