امریکی صدر نے پاکستانی قانون دان خضر خان کو کمشن برائے عالمی مذہبی آزادی کا سربراہ بنا دیا
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد خضر خان کو امریکی کمشن برائے عالمی مذہبی آزادی کا سربراہ مقرر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے مذہبی آزادی کے کمشن کے لیے چار افراد کا انتخاب کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کمشن کی ایسی انتظامیہ بنانے کے خواہش مند ہیں جو امریکہ کی طرح تمام عقائد کے افراد کی نمائندگی کرتے ہیں۔