نویں اور دسویں محرم کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ
لاہور (وقائع نگار) پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ دونوں ایام میں موبائل فون سروس ان مقامات پر بند رکھی جائے گی جو شہر کے حساس علاقے ہونگے۔ موبائل فون سروس کی بندش کا اطلاق ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر ہو گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس مقصد کے لیے صوبے کے مزید شہروں کے ناموں کی فہرست طلب کر لی ہے۔ لاہور کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔ اسی طرح ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔