• news

پاک فوج ک ی طرف سے کانگو میں پہلی بار کثیر القومی میڈل پریڈ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان فوج کی طرف سے عوامی جمہوریہ کانگو میں کانٹی جینٹ ہیڈکوارٹر پر کثیر القومی میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے  بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کے فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مارکوس افنسو دا کوسٹا نے مشترکہ پریڈ میں شرکت کی۔ پاکستان کی مسلح افواج  نے پہلی مرتبہ امن مشن کیلئے خدمات کی فراہمی کے اعتراف میں اقوام متحدہ کے میڈلز ایواڈز کی تقریب کے موقع پر مشترکہ پریڈ کا انتظام کیا۔ چین، انڈنیشیا اور یورو گوئے کے فوجی دستوں نے پریڈ میں شرکت کی ۔  مشترکہ ڈرلز اور ثقافتی شوز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ فوجی بینڈز نے بھی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، تقریب کے انقعاد پر مشن ہیڈ کوارٹرز کے فورسز کمانڈر اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے۔ پریڈ کا مقصد امن دستوں کی خدمات اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کے اعتراف میں یو این ایوارڈ سے نوازنا تھا۔ غیر مسلح جنگی مشقیں، ثقافتی شوز اور ملٹری بینڈ کی پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کثیرالقومی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے تقریب کا حصہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن