• news

افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی: معید یوسف

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی خلاء پیدا ہو رہا ہے۔ پاکستان مزید افغان پناہ گزینوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پاکستان اور امریہ کو زیادہ قریب ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہو رہی ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں ہے۔ جو پاکستان کیلئے خطرہ ہے۔ امریکہ کو ہوائی اڈے دینے کا باب بند ہو چکا ہے۔ امریکہ کے ساتھ افغانستان میں سیاسی، معاشی، معاشرتی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان کے مفاد میں جو بہتر ہو گا وہ قدم اٹھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن