• news

یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کا آغاز کرنے جا رہے ہیں: مراد راس 

 لاہور  )سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ابتدائی طور پر یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ صوبے بھر میں پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے ۔یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری، نجی سکول و دینی مدارس پر کیا جائے گایکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کے ساتھ وزیر اعظم پاکستان کے ایک قوم ایک کتاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ کی یکساں نصاب تعلیم کے حوالے تربیت کیلئے مائکروسافٹ کے تعاون سے حال ہی میں لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن