• news

سیکرٹری سیاحت کی زیر صدارت اجلاس،سکیموں کا جائزہ لیا گیا

لاہور(سٹی رپورٹر)سیکرٹری سیاحت پنجاب مشاق احمد کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس محکمہ سیاحت ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری کلثوم ثاقب، ایم ڈی ٹورزم تنویر جبار، چیف پی اینڈ ڈی سلمان شامی، ڈی جی آرکیالوجی الیاس گل سمیت دیگر افسران شریک تھے۔اس موقع پر ایم ڈی ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب تنویر جبار اور ڈی جی آرکیالوجی الیاس گل نے سیکرٹری سیاحت پنجاب کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران ٹورزم ڈویلمپنٹ کارپوریشن پنجاب اور آرکیالوجی ڈائریکٹوریٹ کی 190 ملین روپے سے زائد کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سیاحت نے تلاجہ فورٹ، ملتان اور ہڑپہ میوزیم کی تحفظ و بحالی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاحت نے افسران کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ سیاحتی مقامات کی ترویج کے لئے کام کی ہدایات جاری کیں۔سیکرٹری سیاحت کا کہنا تھا کہ ہرن مینار شیخو پورہ میں ڈئیر آبزرویٹری، فیسلیٹیشن سینٹر اور تفریحی پارک بنایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن