• news

اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی نے تاریخ رقم کی : سعیدالحسن شاہ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) )صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کے اصلا حتی پروگرام کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی اور بے مثال ترقی نے تاریخ رقم کی ہے۔حکومت پاکستان کے گرین اینڈ کلین ویڑن کے تحت 175ایکٹر وقف اراضی کی شجر کاری کیلئے نشاندہی کی گئی ہے۔جس پر محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجر کاری کی جارہی ہے۔و زیر اوقاف نے کہا کہ محکمہ کی زمین پر عرصہ دراز سے ناجائز قابضین سے2510ایکڑ 7کنال 4مرلہ رقبہ واگذار کروایا جاچکا ہے جس کی مالیت 5211ملین روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے منصوبہ جات کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اس سلسلہ میںمزارات ومساجد پر اے ٹی ایم مشین کی طرز پر الیکٹرونک کیش ڈیپازٹ مشینیں نصب کی جارہی ہیں۔بہترمنافع حاصل کرنے کے لیے حکومت پنجاب کے ادارہ پنجاب پنشن فنڈ کی معاونت سے پنشن فنڈ پالیسی کا اجراء کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن