میڈیا اور ٹیکنالوجی کے انقلاب نے نئے چیلنجز اور مواقع پیدا کئے: امیر العظیم
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ میڈیا اور ٹیکنالوجی کے انقلاب نے انسانی معاشرہ کے لیے نئے چیلنجز اور مواقع پیدا کر دئیے ہیں۔تحریک اسلامی کو انفارمیشن کے انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جماعت اسلامی سے وابستہ ہر فرد روایتی اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو استعمال کر کے معاشرے میں قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرے۔ جماعت اسلامی دعوت الی اللہ کی تحریک ہے، اچھے ابلاغ سے لوگوں کے ذہنوں کو بدلا جا سکتا ہے۔