پنجاب اسمبلی،سرکاری سکولوں میں بچوں کو کتابیں نہ ملنے کیخلاف ، چلڈرن ہسپتال کے قیام کے مطالبے کی قرارداد جمع
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نئے تعلیمی سال کا آغاز ،سرکاری سکولوں میں تاحال بچوں و کتابیں نہ ملنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب حکومت نے یکساں نصاب تعلیم کا اعلان کردیا ہے۔لیکن ابھی تک پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں بچوں کو مکمل کتابیں نہیں مل سکیں۔علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے پنجاب میں نئے چلڈرن ہسپتال کے قیام کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔