بیٹے کا بیوی کیساتھ بزرگ باپ پرتشدد‘سیشن کورٹ نے درخواست ڈپٹی کمشنر کو بھجوادی
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) بیٹے کا بیوی سے مل کر 80 سالہ باپ پر تشدد کا کیس کی سماعت کرتے ہوئے سیشن عدالت نے درخواست برائے کارروائی ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی ،عدالت کے روبرو رائیونڈ کے لال دین نے موقف اپنایا کہ اسکا بیٹا وسیم اپنی بیوی سے مل کرتشدد کرتا ہے اور گھر سے نکال دیاہے، بیٹے کیخلاف کارروائی کی جائے، دوسری طرف ڈی سی نے ایس پی رائیونڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔