مسلسل پٹرول بم گرا کر عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے: ذکراللہ مجاہد
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مسلسل پٹرول بم گرا کر عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ ایک ماہ میں تین دفعہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آصف رشید کی قیادت میں ملاقات کرنے والی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔