• news

موسم گرما تعطیلات: تعلیمی ادارے  آج سے کھل جائیں گے

لاہور( سٹاف رپورٹر)موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج ( پیر) سے کھل جائیں گے۔کرونا کے خطرات کے پیش نظر طلبہ کو 50 فیصد حاضری کے ساتھ بلوایا گیا ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے نئے اوقات کار کا بھی اعلان کیا گیا ہے طلباء کے سکول کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے جبکہ طالبات کے سکولوں کا وقت صبح پونے8 بجے سے دوپہر پونے ایک بجے تک مقرر کیا گیا ہے ، اس اوقات کار کا اطلاق 15  اکتوبر تک رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن