ملک کے 68اضلاع میں انسداد پولیومہم کا آغاز آج ہوگا
اسلام آباد( نامہ نگار)ملک کے 68اضلاع میں 23 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز آج 2 اگست سے ملک کے مخصوص اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز ہورہا ہے۔مہم چاروں صوبوں کے مخصوص اضلاع اور اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مہم میں ایک لاکھ 79 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہیکہ پاکستان نے رواں سال پولیو سے بچاؤ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کیلئے ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا لازم ہیں۔