• news

سوات اور گردو نواح میں  4.8 شدت کا زلزلہ

سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات‘ مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 178 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن