پی ٹی آئی نے لوٹ مار کی سیاست ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے: ملک امانت علی
لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ملک سے لوٹ مار کی سیاست ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے۔جی بی کے بعد کشمیر الیکشن میں بھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔مریم صفدر اور بلاول زرداری کی ابوبچاؤ تحریک دفن ہو چکی ہے اورنام نہاد ووٹ کو عزت دینے کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے، کشمیر اور سیالکوٹ کی عوام نے ن لیگ کی منافقت کی سیاست کو اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔