جارج بیلے کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے چیئرمین سلیکٹرز تعینات
لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان جارج بیلے کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا چیئرمین سلیکٹرز تعینات کر دیا گیا ۔ ان سے قبل ٹریور ہونز ریٹائر ہو گئے تھے ۔ بیلے جو آسٹریلیا کی جانب سے 125میچ کھیل چکے ہیں نے 2019ء میں سلیکشن پینل کو جوائن کیا تھا ‘ان کیلئے پہلے امتحان ٹی ٹونٹی ورلڈ اور رواں سال کے آخر میں ہونے والی ایشز سیر یز ہے ۔ ٹریورہونز نے اکیس سال تک خدمات سر انجام دیں ۔ وہ سولہ سال تک بطور چیئر مین بھی رہے ۔ بیلے نے کہا کہ ٹریور کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ‘ان کے کام کی بدولت آسٹریلیا نے بے شمار کامیابیاں سمیٹیں ۔ خاص طور پر میرے بطور کھلاڑی کپتان کی حیثیت سے ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ٹریور سے بہت کچھ سیکھا ‘کوشش ہوگی کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کام کو سرانجام دوں ۔