بے گھر نوجوانوں سے ہمدردی ‘آسٹریلوی کرکٹرز نے رات گھر کی دہلیز پر گزاری
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) میتھیو ہیڈن سمیت بیشتر آسٹریلوی کرکٹرز نے گھروں کے باہر سو کر رات گزاری۔آسٹریلیا کی دی چیپل فاؤنڈیشن کے تحت '
سلیپ آؤٹ ' نامی ایونٹ ہر سال منایا جاتا ہے جس کا مقصد آسٹریلیا میں بے گھر نوجوانوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور ان کیلئے فنڈز اکٹھا کرنا ہوتا ہے۔'سلیپ آؤٹ' ایونٹ ہر سال سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوتا ہے اور متعدد موجودہ اور سابق کرکٹرز رات اپنے گھروں سے دور سٹیڈیم میں قیام کرتے ہیں۔ تاہم امسال کرونا کی وجہ سے کرکٹرز اپنے گھروں کی دہلیز کے باہر یا بیک یارڈ میں قیام کر رہے ہیں۔آسٹریلیا میں سردیوں کا موسم ہے اور میتھیو ہیڈن، مچل جانسن، ایڈ کووَن سمیت متعدد کھلاڑی سرد رات میں گھروں سے باہر قیام کیا۔میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ اس سال ان کی بیٹی بھی اس ایونٹ میں ان کیساتھ شریک ہے۔