اولمپکس : حریف کو سر مارنے پر فرانسیسی باکسر معطل
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ٹوکیو میں جاری اولمپکس گیمزکے باکسنگ مقابلے میں حریف کھلاڑی کو سر مارنے پر معطل کر دیا گیا ۔ فرانسیسی باکسر مائورڈ الیف نے کہا کہ یہ ناانصافی ہے ‘انہوںنے فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا ۔ 26سالہ باکسر نے 91+کیٹگری کے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے کلارک کے مد مقابل تھے ۔ انہوںنے مقابلے کے دوران مسلسل سر کا استعمال کیا جس کی وجہ سے ریفریز نے انہیں معطل کرکے حریف کو فاتح قرار دیدیا ۔ فرانسیسی باکسر نے کہا کہ میںاحتجاج کیلئے نیچے بیٹھ گیا ‘میرے خلاف غلط فیصلہ دیا گیا ۔ میں گیمز کیلئے چار سال سے تیاری کی تھی۔ میں حقیقت میں مقابلہ کر رہا تھا ‘ناانصافی کیخلاف آواز اٹھاتا رہوں گا۔ فیصلہ سے متفق نہیں ۔