بنگلہ دیش ‘آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے تیاریاں ‘پہلا مقابلہ کل ہو گا
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش اور آسٹریلیا نے پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ ہوٹلز میں سخت قرنطینہ کے دوران کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی ہے ۔ کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے گزشتہ روز ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا۔ ٹریننگ کا آغاز وارم اپ سے کیا گیا ۔اور بعد میں فٹ بال کھیلا گیا ‘اسی دوران بارش نے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو ان ڈور ٹریننگ پر مجبور کر دیا ۔ ٹریننگ سیشنز بھی سخت کرونا پروٹوکولز کے تحت کئے جارہے ہیں ۔ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے صبح جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوںنے سہ پہر کے وقت ٹریننگ کی ۔