حفیظ کی وجہ سے ٹیم کا توازن زبردست ہو جاتا ہے: شاہد آفریدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد حفیظ کی وجہ سے ٹیم کا توازن بہت زبردست ہو جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف عمدہ کامیابی حاصل کی۔ پچ ویسی تھی جیسی متحدہ عرب امارات میں توقع کی جا رہی ہے۔ محمد حفیظ کو فرنٹ لائن بائولر کی حیثیت سے واپس دیکھ کر اچھا لگا۔