• news

ایران نے بحری ٹینکر پر حملے کا اسرائیلی الزام مسترد کر دیا

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے کہا  ہے کہ وہ عمان کے ساحل پر اسرائیلی پٹرولیم مصنوعات  کے ٹینکر پر حملے میں ملوث نہیں ہے۔ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیل نے مذکورہ حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔ ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے آن لائن ہفتہ وار کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا اسرائیل نے عدم تحفظ، دہشت گردی اور تشدد کو جنم دیا ہے۔ تہران مذکورہ واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کے الزام کی مذمت کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن