میانمار میں عبوری حکومت قائم من آنگ نے خود کو نگران وزیراعظم بنا لیا
ینگون (انٹرنیشنل ڈیسک) حکمران من آنگ بلینگ نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خود نگران وزیراعظم بننے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل سووین میانمار کے نائب وزیراعظم ہوں گے۔ نگران وزیراعظم نے ایک بار پھر ملک میںکثیر جماعتی انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔