• news

شیخوپورہ میں خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا

شیخوپورہ‘ جوئیانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) حاملہ خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا۔ نجی ہسپتال نے بعض پیچیدگیوں کے باعث مریضہ کے علاج سے انکار کر دیا ہے۔ ریسکیو کی ایمبولینس مذکورہ خاتون کو ہسپتال لے جا رہی تھی جب ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے مریضہ اور بچے کو مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا۔ ریسکیو کو جوئیانوالہ موڑ سے کال موصول ہوئی کہ یہاں حاملہ خاتون کی طبیعت سخت خراب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن