• news

2 آزاد کشمیر میں حکومت سازی،پی ٹی آئی قیادت حتمی فیصلہ ایک دو روز میں کریگی

اسلام آباد (عزیز علوی)آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت وزیر اعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے اپنے امیدواروں کا حتمی فیصلہ اگلے ایک دو روز میں کرے گی اتوار کے روز چیئرمین تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر سلطان محمود ، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی اور وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور شریک تھے اجلاس میں نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، سپیکر ، نئے صدر آزاد کشمیر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کیلئے پارٹی کے نامزد امیدواران کے ممکنہ ناموں پر تفصیل سے غور کیا گیا وزارت عظمیٰ کیلئے اجلاس کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی میں وزیر اعظم کے حتمی نام کی منظوری کیلئے قیادت اتفاق رائے کے حصول کیلئے کوشاں ہے وزیر اعظم کے تین امید واران بیرسٹر سلطان محمود ، خواجہ فاروق اور سردار تنویر الیاس اس عہدے کیلئے آمنے سامنے ہیں مخصوص نشستوں پر انتخاب کے بعدپارٹی پوزیشن کور واضح ہوگئی ہے آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کی نامزدگی، ، سپیکر کے امیدوار کا تعین بڑا مرحلہ بنے ہوئے ہیں جس کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے کرنا ہے چیئرمین عمران خان آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے فیصلے اتفاق رائے سے کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن