• news

ہمیں سیکرٹریٹ نہیں با اختیار صوبہ چاہیے: یوسف رضا گیلانی

ملتان(نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم و سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا تین ماہ میں صوبے ملنے کی بات کئی گئی تھی لیکن تین سال گزر گئے۔ ہمیں سیکرٹریٹ نہیں با اختیار صوبہ چاہیے، ہم چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو، کرونا انتہائی خطرناک ہے وفاقی حکومت سندھ کے فیصلوں پر محاذ آرائی کی بجائے حساس مسئلے کی اہمیت کو سمجھے اور سندھ کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈیم ایم کی جانب سے جتنی سیٹوں پر الیکشن لڑے ہم نے تمام الیکشن جیتے ہیں اور جب بھی صاف شفاف الیکشن ہوئے حکومت کو ہار کا سامنا پڑے گا ہم نے سیٹیں جیت کر حاصل کیں۔ اگر ایک دو نشستوں پر دوبارہ پولنگ ہوجائے پیپلز پارٹی جیت ہو جائے گی یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم کرنا غلط بات ہے تمام لوگوں کا احتساب ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن