بھارت امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: شاہ محمود
ملتان (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ بھارت علاقے کا امن پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیر فلسطین بلکہ مسلم امہ کے سفیر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان ان کی قیادت میں پوری دنیا میں کشمیر فلسطین اور مسلم امہ کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شیخ واجد شوکت کی جانب سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کشمیریوں نے انتخابات میں پی پی ن لیگ کو مسترد کیا۔ پی پی کے پاس آزاد کشمیرکے45 حلقوں میں امیدوار ہی نہیں تھے وہ کس منہ سے دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں۔ ہارنے کے بعد دھاندلی کے الزامات لگانا پی پی اور ن لیگ کا وطیرہ ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت نے 5اگست کادن بھر پور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان5اگست کو آزاد کشمیر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جہاں وہ مظلوم کشمیریوں سے نہ صرف اظہار یکجہتی کریں گے۔ ہمیں مہنگائی اورکمزورمعیشت سمیت بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے۔ سندھ حکومت کو چاہیے کہ کرونا کے حوالے سے این سی او سی سے مشاورت کے بعد متفقہ لائحہ عمل طے کرے۔