مسلم لیگ (ن) کی مزاحمت اداروں نہیںکرداروں سے ہے: رانا ثناء
فیصل آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ میاں نوازشریف سمیت مسلم لیگ ن کی مزاحمت اداروں سے نہیں کرداروں سے ہے، آئین کی بالادستی اورعوامی فیصلوں کوتسلیم کیاجائے گاتومزاحمت کالفظ بھی استعمال نہیں ہوگا تاہم حکومت سے مزاحمت ہے جو مفاہمت میں تبدیل نہیں ہوسکتی۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ میاں نواز شریف میاں شہبازشریف کے بڑے بھائی اورقائد ہیں جوکہ باپ کادرجہ رکھتے ہیں اس لئے میاں شہبازشریف سمیت پارٹی کے تمام ارکان میاں نوازشریف کے بیانیہ اورفیصلے کوتسلیم کرنے کے پابندہیں کوئی دوسرابیانیہ نہیں۔حکمرانوں کی ن سے ش نکالنے اوردوسری بارحکومت حاصل کرنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ 3برس میں عوام پرہرماہ پٹرول چھڑک کرجلانے،بجلی کے جھٹکے لگانے اورایک ہفتہ میںآٹا،چینی اورگھی میں اضافہ کرنے والے کس طرح الیکشن جیت سکتے ہیں؟۔