روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغا ن انتقال کرگئے
کراچی(نوائے وقت رپورٹ) روزنامہ امت کے مدیر اعلیٰ رفیق افغان علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ رفیق افغان کی نماز جنازہ مسجد الفتح کڈنی ہل پارک میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ شہباز شریف نے رفیق افغان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رفیق افغان نے صلاح الدین شہید کے صحافتی مشن کو آگے بڑھانے میں عمر وقف کر دی۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے بھی لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔