• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اچانک ڈیڑھ روپے بڑھ گئی  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چند ہفتوں سے امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر ڈیڑھ روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 164 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن