موسم گرما کی چھٹیاں ختم،وفاق ، پنجاب بلوچستان میںتعلیمی ادارے کھل گئے
لاہور(صباح نیوز)موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعدوفاق ، پنجاب اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کرونا ایس او پیز کے تحت تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں،سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں درس و تدریس کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔ وفاق کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے ، کرونا ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کریا گیا۔پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نئے تعلیم سال کا بھی آغاز ہو ا۔ اساتذہ کو کرونا ویکسین کے بعد سکولوں میں داخلے کی اجازت دی گئی۔سکولوں میں ایک روز میں صرف 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت دی گئی۔بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھل گئے ،مکران ڈویژن کے کالجز اور ٹیکنیکل تعلیمی ادارے 7 اگست تک بند رہیں گے۔ دوسری جانب سندھ میں حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے جزوی لاک ڈائون کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں ۔