• news

پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر ،اسپرنٹر نجمہ پروین بھی اولمپکس سے آؤٹ

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر  اور  اسپرنٹر نجمہ پروین بھی ٹوکیو اولمپکس میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔جی ایم بشیر دوسرے روز اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار نا رکھ سکے اور 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کے ٹاپ 6 میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔پہلے دن 293 اسکور کرنے کے بعد جی ایم بشیر نے دوسرے دن 286 اسکور کیا، دوسرے دن جی ایم بشیر نے پہلی سیریز میں اچھا آغاز کیا لیکن بقیہ دو سیریز میں  اچھی کارکردگی کا سلسلہ برقرار نا رکھ سکے۔جی ایم بشیر نے دو اسٹیج میں مجموعی طور پر 579 پوائنٹس حاصل کیے، پاکستانی شوٹر خلیل اختر نے اس کیٹگری میں 572 پوائنٹس حاصل کیے۔اس سے قبل خواتین کی 200 میٹر دوڑ میں نجمہ پروین ہیٹس میں سب سے آخری نمبر7 پر رہیں، نجمہ پروین نے 200 میٹر کا فاصلہ 28 اعشاریہ 12سیکنڈز میں طے کیا اور ذاتی بہترین ٹائم 23.69 سیکنڈ کو بھی بہتر بنانے میں ناکام رہیں۔ٹوکیو اولمپکس میں شریک 10 میں سے 9 ایتھلیٹ خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے ہیں، پاکستان کے آخری ایتھلیٹ ارشد ندیم کل جویلین تھرو کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن