ہرشل گبز کے بعد مونٹی پنیسر نے بھی بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا
لاہور( سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے لے آئے۔مونٹی پنیسر کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے تمام کرکٹ بورڈز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کو نہ بھیجنے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلش بورڈ نے مجھے بتایا کہ کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں بھارتی ویزہ نہیں ملے گا۔کے پی ایل کا حصہ بننے کی صورت میں بھارت میں کسی کرکٹ ایونٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔سابق انگلش سپنر نے کہا کہ بھارتی دھمکی کی وجہ سے کمنٹری اور براڈ کاسٹنگ کے کیرئیر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں، بھارتی بورڈ کی جانب سے روکے جانے پر کے پی ایل کھیلنا میرے لیے مشکل ہو گیا ہے۔