• news

ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کیلئے  سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا 

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔ پی ایچ ایف نے فٹنس اینڈ سکل پروگرام  کے ذریعہ اہل کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنا لیاگیا۔  کیٹیگری اے میں پانچ، کیٹیگری بی میں دو کیٹیگری سی میں پانچ کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف سینٹرل کنکٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں چار کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہونگے۔سینٹرل کنٹریکٹ اے کیٹیگری میں عمر بھٹہ،مبشر علی، اعجاز احمد ، علی شان اور ابوبکر محمود کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بی کیٹیگری میں  تعظیم الحسن اور معین شکیل شامل ہیں۔ سی کیٹیگری میں گول کیپر وقار، گولکیپرعبداللہ، عقیل،عمیر ستار اور رومان خان شامل کئے گئے ہیں۔ ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں دانش،رضوان علی،عبیداللہ اور نوید عالم پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن