• news

کشمیر پریمیئر لیگ :افتتاحی میچ 6  ،فائنل 17 اگست کو کھیلا جائیگا

لاہور+اسلام آباد( سپورٹس رپورٹر+نیوز رپورٹر  )کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کا افتتاحی میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ مایہ ناز جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز اوورسیز واریئرز کی نمائندگی کریں گے۔ مظفرآباد ٹائیگرز کو سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان کی خدمات حاصل ہیں۔ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان نے کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے اعلان کے موقع پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن