• news

کشمیر پریمیئر لیگ میں رکاوٹیں ،بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا،ارشد تنولی 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) مظفر آباد ٹائیگرز کے چیئرمین ارشد خان تنولی نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد میں رکاوٹوں نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ بھارت نے طاقت کے زور پر زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے اب آزاد کشمیر کے لوگوں کو بہترین تفریح فراہم کر رہے ہیں تو بھارت سے یہ بھی برداشت نہیں ہو رہا۔ بھارت کی مکاری سے تو آگاہ ہیں لیکن یہ توقع نہیں تھی کہ بھارت کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد میں بھی رکاوٹیں کھڑی کرے گا ۔بھارت نے ہمیشہ کی طرح کھیل کے میدانوں کو سیاست سے آلودہ کرنے کی کوشش کر کے صرف کرکٹ ہی نہیں کشمیریوں کے دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ایونٹ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا۔ہم کھیلوں میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔ بھارت کی کھیل دشمن کارروائیوں کی وجہ سے کشمیر پریمیئر لیگ بین الاقوامی سطح پر زیر بحث ہے یہ کرکٹ لیگ کشمیریوں کی پہچان بنے گی ہم پہلے سے زیادہ پراعتماد اور پرجوش ہیں۔ کوئی طاقت کے پی ایل کے انعقاد کو روک نہیں سکتی۔ 

ای پیپر-دی نیشن